متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نیصدرِمملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں اور دعا کا اظہار کیا۔یو اے ای کے نائب صدر نے بھی اپنے پیغام میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی