وفاقی وزیراطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، یہ تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لے کر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماں کوبریفنگ بھی دی گئی۔وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی