i پاکستان

ٹیکس کے معاملے میں کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی، محمد اورنگزیبتازترین

September 17, 2026

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ٹیکس کے معاملے میں کسی کے ساتھ خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی، تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ رائونڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، نجی شعبے کو زیادہ مواقع دینے کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔حکومتی مالی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ اور مالی و ادارہ جاتی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی، سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ٹیکس بیس وسیع کرنا اور قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے،ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سیلاب اور مشرقِ وسطی کی جنگ سے پاکستانی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مشرقِ وسطی کی صورتحال سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام جائزے مقررہ وقت پر کامیابی سے مکمل کیے ہیں جبکہ کریڈٹ ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی