i پاکستان

یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے، مشعال ملک کی اپیلتازترین

April 22, 2026

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ ہے، عالمی برداری اس کا فوری نوٹس لے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پرامن جدوجہد کرنے والوں کو سزا دینا ناانصافی ہے، یاسین ملک کی بگڑتی صحت تشویشناک ہے، فوری طبی امداد دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے وعدے پورے کریں اور کشمیریوں کی آواز سنیں۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں امن صرف سیاسی حل سے ہی ممکن ہے، کشمیری قیادت کی رہائی خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی