i پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستتازترین

May 20, 2026

نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرزاورسینئر اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکا آن لائن بھی شریک ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے ورکشاپ میں شرکا سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔خصوصی نشست میں شامل شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کیلئے قابلِ فخرکردارادا کیا ہے

معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی، ہمی پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخر ہے، ہمیں طلبا کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اوراکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ورکشاپ کے شرکا نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی