i پاکستان

ڈی آئی خان' زمین میں حصے کے تنازع پر بیٹوں نے باپ کو کمرے میں قید کردیاتازترین

July 11, 2026

ڈی آئی خان میں لالچی بیٹوں نے جائیداد نام کرانے کیلئے باپ کو کمرے میں قید کردیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ جائی میں پیش آیا جہاں 2 لالچی بیٹوں نے جائیداد نام کرانے کے لیے باپ کو کمریمیں رسیوں سے باندھ کر قید کردیا۔پولیس نے بتایا کی بیٹی کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو بازیاب کرایا۔پولیس کے مطابق شہری بیٹوں کے ساتھ اپنی بیٹیوں کو بھی زمین کا حصہ دینا چاہتا تھا تاہم دونوں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی