i پاکستان

ڈی آئی خان ،فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہیدتازترین

October 06, 2026

خبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے 5 اہلکار شہید ہوگئے ۔ڈی پی او ضیاالدین احمد کے مطابق ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان شہر اورگردونواح میں ۔ڈی پی او ڈی آئی خان ضیا الدین احمد کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہوے والے دو اہلکار ایف بی آر کے مستقل ملازمین اور دو کنٹریکٹ پر تھے۔دوسری جانب بنوں روڈ پرٹریفک پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا، ٹریفک پولیس موبائل پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ڈی پی او ضیاالدین احمد نے بتایا کہ ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان شہر اورگردونواح میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی