i پاکستان

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمیتازترین

February 18, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس کے علاوہ دہشتگردوں نے کسٹم کی 2گاڑیوں کوبھی آگ لگادی اور مسافربسوں پرفائرنگ کی۔ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی