i پاکستان

ڈی آئی خان، دہشتگردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ نماز جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہتازترین

February 12, 2026

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہدا کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی، شہدا کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری، پولیس افسران، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت رشتے داروں نے شرکت کی، نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے تھے، تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی