i پاکستان

حکومتی ترجمان بھاری دل کیساتھ قیمتیں بڑھنے کی دلیلیں دیں گے، حسن مرتضیتازترین

April 03, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، تازہ فیصلے سے بیروز گاری، مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کا طوفان آئے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان بھاری دل کیساتھ قیمتیں بڑھنے کی دلیلیں دیتے نظر آئیں گے۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ معاشی منصوبہ بندی پر حکومت کی نظر کمزور لگتی ہے، فیصلے سے کاشتکار طبقہ مزید مشکلات کا شکار اور عوامی بے چینی بڑھے گی، ابھی جنگ خطے میں ہے، ہمیں سامنا کرنا پڑا تو کیسے بچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی