i پاکستان

حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہتازترین

October 18, 2024

حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں دونوں صوبائی وزرا نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں دی گئی دیگر منظوریوں میں لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ ملازمین کی تنخواہوں کے واجبات کی منظوری، ملیر ریور برج بنانے کے لئے رقم کی منظوری، محکمہ زراعت کے واٹر کورسز بنانے کے لئے رقم کی منظوری سمیت بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے قانونی معاملات دیکھنے کے لئے چیف انجینئر بھرتی کرنے کے لئے منظوریاں دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی