i پاکستان

حکومت سندھ کا پنکی سے کوئی لینا دینا نہیں ،سینیٹرسلیم مانڈوی والاتازترین

May 18, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کراچی سے گرفتار ہونیوالی مبینہ ڈرگز اسمگلر انمول عرف پنکی کے ذریعے پیپلز پارٹی پر دبائو ڈالنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا پنکی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،انمول عرف پنکی جن لوگوں کے ساتھ تعلقات کادعوی کررہی ہے،وہ خود سامنے آکر وضاحت دیں۔ ایک انٹرویو میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنکی کومبینہ پروٹوکول ملنے کے معاملے پر فوری ایکشن لیا اورملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی بھی کی گئی،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اورقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی