چیئرمین مذاکراتی ٹیم و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، آئی پی پیز معاہدے ختم، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہاہ ے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ مذاکراتی ٹیم کے ممبرز ہیں ۔چیئرمین مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے کیونکہ جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی