i پاکستان

حکومت معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے پرعزم، پاکستان اپنے تمام بیرونی قرضے اور ادائیگیاں بروقت کرے گا،وزارت خزانہتازترین

April 04, 2026

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان اپنے تمام بیرونی قرضے اور ادائیگیاں بروقت کرے گا، حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کی نگرانی تیز کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں سے متعلق جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جارہا ہے، بیرونی مالی صورت حال پر حکومت کی کڑی نظر برقرار ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا معیشت کو مستحکم رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی