i پاکستان

حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہتازترین

July 09, 2026

وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اثاثے گروی رکھنے کے علاوہ حکومت کموڈیٹی فروخت کر کے مارکیٹ سے فنانسنگ لے سکے گی، جبکہ کموڈیٹی فروخت کرنے کیلئے حکومت تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرے گی۔ذرائع کے مطابق ہائبرڈ سکوک فنانسنگ میں مارکیٹ سے کموڈیٹی مارکیٹ میں ہی فروخت کر دی جائے گی، تاہم رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، ہائبرڈ سکوک بانڈز اجرا کیلئے آئی ایم ایف سے بھی پلان شیئر کیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے این ایچ اے کو سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں، این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال این ایچ اے کے اثاثوں کا تخمینہ ساڑھے 5 ارب روپے کے قریب تھا، جبکہ اثاثوں کی اضافی مالیت کے حساب کے مطابق سکوک بانڈز کا اجرا کیا جا سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی