i پاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا، شیخ وقاصتازترین

February 24, 2026

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔اپنے ایک ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی سے قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا، فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی