وفاقی حکومت نے یکم مئی 2026 کو یومِ مزدور(لیبر ڈے) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائیگا اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یکم مئی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق یکم مئی جمعہ کو اسٹیٹ بینک اور ملک بھر میں اس کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، یکم مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گیہر سال یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کی خدمات اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔رواں سال یہ تعطیل جمعہ کو ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کے ساتھ ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی جس سے ایک طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر بھی تین دن بند رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی