i پاکستان

حکومت کا عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کوتنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہتازترین

May 12, 2026

حکومت نے عیدالاضحی کے سلسلہ میں سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت عیدالاضحی کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحی 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔کنٹرولر جنرل آف اکانٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی