i پاکستان

حکومت کے سکیورٹی انتظامات کا مقصد جتھوں کو روکنا تھا جس کوبغیر خون خرابے روکا گیا، مصدق ملکتازترین

October 08, 2024

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا سکیورٹی انتظامات کا مقصد جتھوں کو روکنا تھا جس کوبغیر خون خرابے روکاگیا،گنڈا پور کا دعوی تھا جیل توڑ کر قیدی 804 کو نکال کر لے جاں گا، لیکن کسی پتلی گلی سے ہوتے خیبرپختونخواہ ہائوس پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے احتجاجی جتھوں میں افغانی نیشنل بھی پکڑے گئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ علی امین گنڈا پور جس طرح للکار رہے تھے کہ میں جیل توڑ کر قیدی 804 کو نکال کر لے جاںئو گا، وفاقی دارلحکومت پر قبضہ کرلوں گا، افغان طالبان بھی آرہے ہیں، افغانی نیشنل بھی ہیں جو پکڑے گئے ہیں۔ کے پی پولیس کو بھی لے کر آرہا ہوں، جن کے پاس گن اور مسلح ہیں، ایک صوبے کی اگر فورس آکر وفاقی حکومت کی فورس سے ٹکرا جائے اور پھر قتل وغارت ہوتی ان تمام چیزوں سے بچنے کیلئے انتظامات کئے گئے، لوگوں کو بڑی مشکلات ہیں، کنٹینرز لگائے گئے۔گنڈا پور کو دعوی تھا کہ ڈی چوک آئوں گا، جتھے کے ساتھ آکر قبضہ کروں گا، علی مین گنڈا پور اور ان کا جتھہ دونوں ڈی چوک نہیں پہنچ سکے، اگر کسی گلی محلے یا نالے کے پاس سے ہوتے خیبرپختونخواہ ہائوس پہنچ گئے ہیں، یہ تو ان کا دعوی نہیں تھا۔ بلکہ وہ پگڑی پہن کر دھمکا رہے تھے کہ میں آئوں گا اور سب کچھ الٹا دوں گا، ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا گیا۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت کا مقصد جتھوں کو روکنا تھا جس کو خون خرابے کے بغیر روکا گیا۔ سب نے دیکھا کہ جو مظاہرین تھے ان کے پاس کہاں سے آنسو گیس کے شیل آگئے تھے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی