i پاکستان

حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 85 روپے لیوی وصول کر رہی ہے،ترجمان جماعت اسلامیتازترین

September 14, 2026

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 85 روپے لیوی وصول کر رہی ہے جس کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جاری بان کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے لیوی کیلئے جبکہ 5 روپے کاربن لیوی کے شامل ہیں یہ ٹیکس براہ راست وفاقی حکومت کے پاس جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت ڈھائی سال میں لیوی کی مد میں 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کر چکی ہے جبکہ صرف گزشتہ مالی سال میں حکومت نے 1 ہزار 567 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے ہیں۔جماعتِ اسلامی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وصول کیا گیا لیوی ٹیکس اپنے اصل ہدف سے 99 ارب روپے زیادہ تھا، رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1 ہزار 676 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ حکومت 2010 کے بعد سے پاکستانیوں سے ساڑھے 8 ہزار ارب روپے لیوی ٹیکس وصول کر چکی ہے۔ترجمان جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں جماعتِ اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے 6 متبادل تجاویز دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی