سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی اپنی حکومت کی ایک کارکردگی بتا دیں۔ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے آئینی ترامیم کر رہے ہیں، ملک پر اشرافیہ کا غلبہ ہے، جن میں مفادات کی جنگ لگی ہوئی ہے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ حکومتی وزرا کی کم عقلی اور نااہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ہمارے ہاں مہنگائی ہو رہی ہے، حکومت سبسڈی بھی اشرافیہ کو دیتی ہے، انہوں نے معیشت کو جکڑا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی