i پاکستان

حق مہر بیوی کا بنیادی قانونی حق، شوہر پر ادائیگی لازم ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہتازترین

June 17, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ حق مہر بیوی کا بنیادی قانونی حق ہے جس کی ادائیگی شوہر پر لازم ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے حق مہر کی ادائیگی سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں نیا قانونی نکتہ طے کر دیا گیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حق مہر کی مکمل ادائیگی تک بیوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ شوہر سے علیحدہ رہ سکتی ہے، نکاح کے بعد شوہر پر بیوی کی کفالت اور نان و نفقہ کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے عرفان سرفراز کی آئینی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیلیٹ کورٹ کے دائر اختیار کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی