حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز آ ج(اتوار)سے ہوگا۔تفصیل کیمطابق حج آپریشن کے پہلے روز 22 پروازوں کے ذریعے 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے،پہلی حج پرواز جدہ سے 391 حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔یکم جون کو پانچ پروازیں اسلام آباد، چار کراچی اور چار ہی لاہور پہنچیں گی،جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں تین، تین پروازیں اتریں گی۔ فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔حج بعد ازآپریشن کے دوران سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج اداکرنیوالے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کومجموعی طورپر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائیگا،اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا یہ مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی