i پاکستان

حج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں17فروری تک توسیعتازترین

February 09, 2026

وفاقی حکومت کی جانب سے حج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں17فروری تک توسیع کردی گئی، پاکستان کے لئے 2026 کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان کیا ہے، وہ تمام سرکاری عازمینِ حج جو مقررہ تاریخ 8 فروری تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل نہیں کرسکے تھے، انہیں 17 فروری تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ویزہ کیلئے بائیومیٹرک لازمی قراردی گئی ہے

بایومیٹرک نہ کرانے والوں کا حج ویزہ جاری نہیں ہوگا، 17 فروری کے بعد باییومیٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بائیومیٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کرسکیں گے، عازمین اپنے موبائل فون پر سعودی بائیو ویزہ ایپ ڈان لوڈ کر کے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکتے ہیں یا اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ قریبی تاشیر سینٹر تشریف لے جا سکتے ہیں، یہ بائیو میٹرک کروانے کا آخری موقع ہے، بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگ سکے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے، عازمین فوری طور پر بائیومیٹرک کیلئے سعودی ویزہ مراکز سے رجوع کریں، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج بائیومیٹرک سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کا چہرہ اورفنگر پرنٹ سکین نہیں ہوں گے، پاسپورٹ سکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان باکس میں موصول ہوگی، پراسیس مکمل کرنے کے بعد رسید حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی