i پاکستان

حیدرآباد، پانچ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمدتازترین

April 09, 2026

حیدر آباد میں ایک ہی رات کے دوران پولیس کی متعدد کارروائیوں میں مختلف مقامات پر پانچ مبینہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ متعدد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چھٹے پیر کی موری کے مقام پر منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او بلدیہ نثار شاہ نے سی آئی اے کٹ ہائی وے روڈ کے قریب ڈکیت گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔تیسرے مقابلے میں تھانہ ٹنڈو یوسف کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو ہوٹل اور چرس سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس کی شناخت مختیار ولد خان محمد کے نام سے ہوئی۔

چوتھا مقابلہ نسیم نگر پولیس نے آئی کون سٹی کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کیا، جہاں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے پسٹل اور کرسٹل آئس برآمد کی گئی۔دریں اثنا کراچی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شادمان ٹائو ن کے قریب ڈاکو سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مارے گئے ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے اور تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی