i پاکستان

حیدرآباد، دوست سے جھگڑے کے بعد فائرنگ، نوجوان جاں بحق،نواب شاہ سے 7 سالہ بچی کی کان بازو کٹی لاش برآمدتازترین

October 07, 2025

حیدرآباد میں تھانہ بلدیہ کی حدود میں واقع حر کیمپ کے علاقے میں معمولی تنازعے کے بعد دوست کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم دوست کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالعزیز کھوسو کے نام سے ہوئی ہے، جسے سینے پر دو گولیاں ماری گئیں۔فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عون محمد ارباب مقتول کا قریبی دوست تھا۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ واقعے کے وقت مقتول ملزم اور ان کا ایک اور دوست اکٹھے موجود تھے، جہاں کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے بعد ملزم عون محمد ارباب اپنے گھر سے اسلحہ لے کر واپس آیا اور عبدالعزیز پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب نواب شاہ میں سکرنڈ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق بچی کی لاش ضلع نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ کی اصغر کالونی سے ملی اور بچی کیکان بازو کٹے ہوئے ہیں۔بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بچی کے قاتل گرفتار کیے جائیں۔حکام کے مطابق ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی