i پاکستان

حیدرآباد ، دکان میں گیس سلنڈر کا خوفناک دھماکہ،نوافرادزخمیتازترین

May 05, 2026

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایل پی جی کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر11 میں ایل پی جی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے نو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کے 9 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں امجد، اطہر، امجد شیرانی، کاشف، حسنین، فرید، زیب اللہ، فہد اور جاوید شامل ہیں۔سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رکشہ میں گیس بھرنے کے دوران اچانک پیش آیا، واقعے کے وقت 15 سے 20 افراد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی