i پاکستان

حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغتازترین

October 25, 2024

حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ کردیاگیا ۔آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردئیے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جب کہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی