i پاکستان

حیدر آباد میں مزید 49افغانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیاتازترین

July 09, 2026

صوبہ سندھ سے 49 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حیدرآباد میں غیرقانونی طور پر مقیم 49 افغانیوں کو اپنے آبائی ملک بھیج دیا۔ڈی آئی جی حیدرآباد کے ترجمان نیبتایا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ان غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کو بعد میں ایک ہولڈنگ پوائنٹ پر منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسسٹنٹ کمشنر نور حسین نے انہیں افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری کارروائیاں اور دہشت گردی بھارت کروارہا ہے، بھارت کے ساتھ وہ قوتیں بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں، دہشت گرد حملوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی