i پاکستان

حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ،سیکڑوں افراد متاثرتازترین

September 26, 2022

گزشتہ 3 ماہ کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد کراچی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے باعث شہر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 419 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 343کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں، ضلع وسطی میں 15، ضلع شرقی 10، ضلع جنوبی میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی 107، ضلع جنوبی 55 ، ضلع کورنگی 36، ضلع ملیر 20، ضلع غربی 13 اور کیماڑی 13کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدرآباد 52، میر پورخاص9 ، سکھر 6، لاڑکانہ 6 اور شہید بے نظیر آباد 3کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 32 افراد اور حیدرآباد میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 4 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں7 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مردان، پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر پشاور سے 148، مالاکنڈ سے 32، خیبر سے 18 اور ڈی آئی خان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی