i پاکستان

گزشتہ مالی سال نجی شعبے کو 11.38 کھرب قرض دیا گیا جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے،مشیر خزا نہ خرم شہزادتازترین

August 03, 2026

مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال نجی شعبے کو 11.38 کھرب روپے قرض دیا گیا جو گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔اپنے بیان میں خرم شہزاد نے بتایا کہ مالی سال 26-2025 میں نجی شعبے کو دئیے قرض میں تقریبا 15 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں مالی معاونت سیکاروبار اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے، 89 فیصد نئیقرضے مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون تجارت اور زراعت جیسے شعبوں کودئیے گئے۔خرم شہزاد نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 657 ارب روپے کے نئے قرضے ملے، یہ صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کی عکاسی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور زراعت میں مالی معاونت سے پیداوار،کاروباری سرگرمیوں اور نجی سرمایہ کاری میں بہتری آئی، نجی شعبے میں بڑھتا قرضہ کاروباری اعتماد اور معاشی استحکام کی جانب مثبت پیشرفت کا مظہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی