i پاکستان

گرمی کی شدت بڑھنے پر بالائی علاقوں میں برفانی جھیلنے پھٹنے کا خدشہتازترین

March 07, 2026

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ روزے ٹھنڈے رہنے کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور جاری رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے میدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت بدستور بڑھے گی،البتہ بالائی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کاکہنا ہے کہ آنیوالے چند دنوں میں ہم یہی توقع کررہے ہیں کہ بیشترمیدانی علاقے ہونگے وہاں موسم گرم رہے گامغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ بھی متوقع ہے انہوں نے بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر سندھ میں رواں ماہ ہیٹ ویو آنے کا انتباہ بھی کیا ۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں پارہ چڑھنے کی صورت میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی