i پاکستان

گرین ٹورزم پاکستان کی بہترین حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفتتازترین

March 27, 2026

گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔گرین ٹورزم کے تحت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے مضبوط حکمتِ عملی اور موثر پالیسی فریم ورک تشکیل دیا گیا، 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ہے۔معروف عالمی اداروں، بی بی سی اور سی این این نے گلگت بلتستان کو دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل کیا۔پاکستان نے ویزا پراسیسنگ کو آسان بناتے ہوئے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرائر ٹو ارائیول کی سہولت فراہم کی۔ ای ٹورزم پورٹل "Tourism on the Palm" کے ذریعے سیاحوں کے تجربے کو جدید اور سہل بنایا گیا ہے۔گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو برسوں میں 17 منصوبے مکمل کیے ہیں۔ سال 2026-27 میں مزید 10 ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ ہے، جن میں گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ شامل ہیں۔گرین ٹورزم عالمی معیار کے انفرا اسٹرکچر، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے ذریعے ملکی سیاحت میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی