i پاکستان

گورنر سندھ کا سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید اظہار تشویشتازترین

May 19, 2026

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کے خلاف ہے، سعد ایدھی اور ان کے ساتھی مظلوم فلسطینی عوام کے لئے خوراک، ادویات اور امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ فلاحی رضاکاروں کی گرفتاری انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے اور امدادی کارکنوں کی محفوظ رہائی یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے، فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اٹھنے والی ہر آواز انسانیت کی آواز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی