صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آئو ٹ ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نقل کی روک کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف امتحانی مراکز سے موبائل برآمد کیے تھے۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح پر محکمہ تعلیم کی ٹیمیں مراکز کو چیک کر رہی ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ کوملازمت سے برطرف کردیا، انور علیم خان زادہ اس سے قبل کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے بھی ناظم امتحانات رہ چکے ہیں ۔
صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہوکاکہناہے کہ کنٹرولر کیخلاف فروری 2026 میں انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے، انہوں نینہ توشوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی سماعت کیلیے پیش ہوئیجس کے بعد E&D رولز کے تحت انہیں برطرف کردیا گیا۔ صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہوکے مطابق میرپورخاص میں 2021 سے 2025 تک کے 1068 میٹرک اور1471انٹرمارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے ہیں،اس معاملے میں مزید ملوث افسران اور ایجنٹس کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی