i پاکستان

گھوٹکی، لاہورسے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئیتازترین

February 12, 2026

گھوٹکی لاہورسے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی،میرپورماتھیلو اورگھوٹکی کے درمیان بوگی نمبر دس اگلی بوگی سے علیحدہ ہوگئی،بوگی کا ہک ٹوٹنے کے باعث کوچ دوسری بوگی سے الگ ہوئی واقعے کے بعد ٹرین کو فوری طور پر روک لیا گیا۔مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ٹرین کو جلد روانہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔۔ اس نوعیت کے واقعات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں،ریلوے حکام خصوصی توجہ دیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا مرمتی کام کے لئے ٹیم روانہ کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی