i پاکستان

گوجرانوالہ، مبینہ مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک ،3 زخمی حالت میں گرفتار ،ماں بیٹی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ شوہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاتازترین

April 30, 2026

جرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے تین مبینہ مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ اس دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ان کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت یاسر اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم یاسر اپنی ہی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا جبکہ دوسرا ہلاک ملزم اجرتی قاتل تھا۔دوسرا مقابلہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم صدیق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صدیق فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اس کے 5 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تیسرا مقابلہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں ہوا جہاں پولیس نے چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان خرم شہزاد اور حمزہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی