i پاکستان

گوجرانوالہ، کالا جادو اور جن نکالنے کیلئے 4 سال کی بچی کو جلا دیا گیا ، والدہ، 2 بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرلیا گیاتازترین

July 03, 2026

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کالا جادو اور جن نکالنے کیلئے 4 سال کی بچی کو آگ لگادی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ کے ہاتھوں جلائی گئی معصوم بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچی کی والدہ، 2 بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق کالا جادو جن نکالنے کیلئے بچی کو جلایا گیا ہے۔گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں راولپنڈی میں قبرستان میں جادو ،عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی