i پاکستان

گوجرانوالہ، اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیاتازترین

March 11, 2026

گوجرانوالہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا۔اسپتال ایم ایس کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی تاخیر پر ڈاکٹر کو کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل خاتون کا میڈیکل کرانے گئی تھی، ڈاکٹرز نے بد تمیزی کی اور لیڈی ڈاکٹر کا پرس چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی