i پاکستان

گوجرانوالہ، 2 مبینہ پولیس مقابلے، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیابتازترین

February 10, 2026

گوجرانوالہ میں مختلف تھانوں کی حدود میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقابلے تھانہ لدھے والا اور تتلے عالی کے علاقوں میں ہوئے۔ ہلاک ڈاکوئو ں کی شناخت حمزہ، ارسلان اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو واردات کرکے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی