گوادر میں پسنی کے مقام پر سمندر میں ڈولفن کابڑا جھنڈ دیکھا گیا،ساحل کے قریب پانی میں تیرتی اور اچھلتی ڈولفن نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے اہلکاروں نے خوبصورت منظر کو محفوظ کرلیا،ماہرین کے مطابق ڈولفن صاف اور پرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں۔پسنی کے ساحل کے قریب ڈولفن کی موجودگی سمندری ماحول کے بہترہونے کی علامت ہے،ڈولفن کا دلکش منظر ماہی گیروں اور سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث بن گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی