i پاکستان

گوادر کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاریتازترین

July 01, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ۔ جاری اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخاباتکیلئے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 جولائی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسر، گوادر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی