گلیشیئر کے پگھلنے اور شدید گرمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 70 ہزار کیوسک تک پہنچ چکی ہے، جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 66 ہزار 545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 648 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے چشمہ بیراج کے 35 سپل ویز کھول دئیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی