گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور قرب و جوار میں محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.3 جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی