i پاکستان

گلگت بلتستان الیکشن،دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلانتازترین

June 17, 2026

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ جی بی اے 15 چلاس میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر، جی بی اے 17 میں پیپلز پارٹی کے محمد نسیم جبکہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمن کامیاب قرار پائے ہیں۔قبل ازیں گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ، آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی