نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کیلئے برادر ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔جمعہ کے روز جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے غیرقانونی آبادکاری قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابلِ برداشت ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کے امن، ترقی اور تعاون کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے۔
اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کیلئے شدید تشویش کا باعث ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی بحالی کیلئے اقدامات ضروری ہیں، غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہئے، غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابل برداشت ہے، فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کیلئے برادر ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے رابطہ کیا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے قطری وزیر خارجہ کا تعلقات بڑھانے کی خواہش کا گرم جوشی سے جواب دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دریں اثنا سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے خطے کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بات کی۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا جو چند گھنٹے پہلے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی