i پاکستان

غیر ملکی خواتین سے زیادتی و اغوا کیس، اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے مقدمہ درج کرا دیاتازترین

July 06, 2026

لاہور میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کیس میں اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے مقدمہ درج کرا دیا ۔گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ نجی سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر گاڑی نے ٹکر ماری ۔ اس ٹکر سے گاڑی کو 3 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور گاڑی والا فرار ہوگیا۔عثمان کی جانب سے ون فایئو پر اطلاع کے بعد ہی پولیس موقع پرپہنچی تھی ۔حادثے کے بعد خواتین نے کار سے اترکرایک دکان میں پناہ لے لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی