i پاکستان

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیتازترین

September 21, 2026

پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی