i پاکستان

فلسطینی بچوں کی ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر گفتگو، اسرائیلی مظالم اور تعلیمی مشکلات سے آگاہ کیاتازترین

May 06, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اسرائیلی مظالم اور تعلیمی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔بچوں نے ملالہ کو بتایا اسرائیلی قابضین نے اسکول کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی رکھی ہیں ، خار دار تاریں لگادیں ، اسکول آنا جانا مشکل ہوچکا ہے ، ان کا مستقبل دا ئوپر لگایا جارہا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے بچوں سے کہا یہ سب دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ، امید ہے دنیا ان بچوں کی آواز سنے گی کہ کس طرح غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے قابضین اور اسرائیلی فوج بچوں کے بنیادی حقوق کے راستے میں دیوار بنے ہوئے ہیں۔بچوں نے ملالہ یوسف زئی کیلئے عربی میں گیت بھی گائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی