فلپائن میں 59 ویں ایشیا اور پیسیفک ریجنز کی ڈی جی سی اے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔سی اے اے کے ترجمان کے مطابق کانفرنس 14 سے 18 اکتوبر تک فلپائن کے شہر سیبو میں منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے 3 رکنی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔پاکستانی وفد نے کانفرنس کے دوران عالمی ریگولیٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، وفد نے ڈی جی سی اے سنگاپور، یو کے سی اے اے اور ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفود سے بھی ملاقات کی۔پاکستانی وفد نے متحدہ عرب امارات، فرانس، سری لنکا اور نیپال کے ڈی جی سی اے اے سے بھی ملاقاتیں کیں۔پاکستانی وفد نے فلائٹ سیفٹی فانڈیشن اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ایئر لائن پائلٹس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے، تربیت اور صلاحیت سازی جیسے امور پر گفتگو ہوئی۔پاکستان نے کانفرنس میں ایوی ایشن سیفٹی اور ایئر نیویگیشن پر 3 ڈسکشن پیپرز بھی پیش کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی